• news

پی ایم سی نے پہلے اجلاس میں مختلف عہدوں پرعارضی تقرریاں کر دیں

اسلام آباد(قاضی بلال؍خصوصی نمائندہ) پاکستان میڈیکل کمیشن نے اپنے پہلے اجلا س میں مختلف عہدوں پر عارضی بنیادوں پر تقرریاں کر دیں اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل و ڈیٹنل کالجز میں داخلوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے اور داخلہ پالیسی کا بھی اجراء کر دیا ہے ۔سینکڑوں کام کرنے والے ملازمین کے حوالے سے پیر کے روز فیصلہ کیا جائے گا آیا انہیں ملازمت پر رکھا جائے گا یا نہیں ۔رجسٹرار کاعہدہ ایک بار پھر سے غیر موثر کر دیا گیا ہے اس کی جگہ پر دو ماہ کیلئے پی ایم سی کا سیکرٹری ڈاکٹر شائشتہ ذیشان کو لگا دیا گیا ہے ۔رضا شاہ کو ڈائریکٹر آئی ٹی ساٹھ روز کیلئے لگایا گیا ہے جب تک مستقل بنیادوں پر یہ نشست پر نہیں کی جائے گی رضا شاہ کام کرتے رہیں گے۔اس کے علاوہ ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن کمیٹی ٗ فنانس کمیٹی ٗ ایگزیم کمیٹی اور لیگل اینڈ ریگولیٹری کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے ۔ہیومن ریسوریس کمیٹی پنتالیس روز میں نئی تقریاں عمل میں لائے گی جو میرٹ کی بنیاد پر ہونگی۔داخلہ پالیسی دوہزار بیس اکیس کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔ایم ڈی کیٹ سنگل ایگزیم نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگا ۔یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کی بجائے اب نمزامتحان لے گی اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پہلے سے اعلان کردہ نمز کے سلیبس کے مطابق تیاری کریں۔اس کے علاوہ فیس سٹریکچر کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ ڈاکٹروں کے لائنسنز ٗ تجدیدوغیرہ کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔چار ہفتوں کے دوران تمام زیر التواء کیسز کو نمٹانے کا ہنگامی پروگرام بھی بنایا گیا ہے ۔ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات خود ذمہ دا ہونگی ۔کرغزستان میں پاکستان سفارتخانے کی رپورٹ کے بعد کرغرستان کے تمام کالجز کو بلیک لسٹ میںڈال دیا گیا ہے یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والوں کی ڈگری کو پی ایم سی تسلیم نہیں کرے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن