• news

 گلگت بلتستان کے انتخابات کا صاف و شفاف ہونا لازمی ہے: بلاول 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے الیکشن سے متعلق پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کا صاف و شفاف ہونا انتہائی لازمی ہے گلگت بلتستان جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل خطہ ہے اور  اس الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں کسی قسم کی بھی پری پول ریگنگ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا، اگر اس حساس خطے میں انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو یہ نیشنل سیکیورٹی رسک ہوگا، تحریک انصاف دھاندلی کا دوسرا نام ہے گلگت بلتستان کے لوگ پیپلز پارٹی سے محبت رکھتے ہیں اور  انہوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو عوامی مینڈیٹ کے ذریعے عزت دی ہے انشا اللہ آنے والے انتخابات میں بھی عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرے گی انہوں نے تمام امیدواروں  کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کہ وہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع اور اپنے اپنے حلقوں میں پیپلز پارٹی کے منشور کر گھر گھر تک پہنچائیں  تاکہ عوام پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کے رشتے کو مضبوط بنانے کے لئے اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرے اور پیپلزپارٹی عوام کے اس اعتماد کو بحال رکھنے کے لئے عوام دوست  اقدامات اٹھائے گی  انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان کے انتخابات پر کسی بھی قسم کی مداخلت پر مذمت کرتے ہیں وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے انتخابات میں مداخلت سے گریز کرے۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی اپنا 2018 کے منشور کے تحت الیکشن میں حصہ لے گی جس میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنائے گی اور اس منشور کو حقیقت میں بدلنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی ہی اقدامات اٹھائے گی اس موقعے پر چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے تمام انتخابی حلقوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور موجودہ حالات سے آگاہ کیا۔ چئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی صوبائی تنظیم کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے تمام نامزد امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی بی کے جیالے ہر طرح سے میدان میں اترنے کے لئے تیار ہیں اور ہم عوامی طاقت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن