• news

غالب مارکیٹ : گندے نالہ سے 40سالہ خاتون کی بوری بند نعش برآمد

لاہور(نامہ نگار)غالب مارکیٹ کے علاقے گندے نالے سے چالیس سالہ نا معلوم عورت کی بوری بندنعش برآمد ہوئی ہے پولیس نے شناخت نہ ہونے مردہ خانے جمع کروا دی۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات غالب مارکیٹ سے نا معلوم عورت کی ہاتھ پائوں بندی بوڑھی بند نعش برآمد ہوئی ہے‘ مقتولہ نے نیلے رنگ کی کڑھائی والی قمیض پہن رکھی ہے۔جس کو نا معلوم افراد نے گلہ دبا کر قتل کیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ اردگرد کی مساجدمیں مقتولہ کے اعلانات کراوائے گئے ہیں مگر شناخت نہیں ہوسکی۔ جس کو بھی علم ہو انچارج انوسٹی گیشن رائے آ صف سے اس نمبر پر0301.4393601رابطہ کرے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن