سٹاک مارکیٹ مندے کی لپیٹ میںایک ہفتے کے دوران 1600 پوائنٹس کی کمی
کراچی (کامرس ڈیسک )پاکستان سٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے شدید ترین مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 1600پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی ۔انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے 40ہزار پوائنٹس کی کم ترین سطح پر ق280ارب روپے ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے گھٹ کر75کھرب روپے کی سطح پر آگیا ،کاروباری مندے کے باعث 64فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 100انڈیکس میں 1630.4پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 41701.23سے کم ہوکر 40070.83پوائنٹس پر آگیا ۔