• news

سمن آباد پولیس نے7 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا

لاہور(نامہ نگار)سمن آباد پولیس نے سات قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سہیل‘اسدامانت‘زاہد‘فاروق‘اسد وحید‘جاوید اور شہزاد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے قمار بازی کے سامان سمیت لیپ ٹاپ‘ایل سی ڈیز‘پی ٹی سی ایل ڈیوائس‘ڈی وی آر‘انٹرنیٹ ڈیوائسز‘9موبائل فونز‘رجسٹر اور ہزاروں روپے کی رقم برآمد ہوئی۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن