• news

شارٹ سرکٹ‘ کپڑے کی دوکان میں آتشزدگی ‘لاکھوں مالیت کا سامان خاکستر

لاہور(نامہ نگار)گلبرگ کے علاقہ میں مارکیٹ میں واقعہ کپڑے کی دوکان میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقہ میں مارکیٹ میں واقعہ کپڑے کی بند دوکان میں صبح سویرے آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کی۔ریسکیو کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔ آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن