امریکہ تخفیف جوہری اسلحہ‘ عالمی استحکام کیلئے خطرہ ہے: چین
اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ امریکہ تخفیف جوہری اسلحہ کے عمل ، اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی امن و خوشحالی اور عالمی سٹریٹجک توازن اور استحکام کے لئے خطرہ بن رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے جوہری اسلحہ کے مکمل خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تخفیف جوہری اسلحہ کے عمل کے لئے آج سب سے بڑا خطرہ سرد جنگ کی ذہنیت، یکطرفہ پن اور دھونس دھمکیوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے درمیانی رینج کے نیو کلیئر فورسز معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبرداری اختیار کر رکھی ہے اور سہ فریقی مذاکرات کے خود ساختہ اعلان کے ذریعے جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق اپنی خصوصی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کی۔