• news

پشاور ریلوے اراضی پر پلازے کی تعمیر‘ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ سینئر افسر معطل 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ریلوے پشاور ڈویژن میں محکمے کی اراضی پر غیر قانونی پلازے کی تعمیر کے معاملے پر 5 سینئر افسران معطل کردیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق معطل افسران نے پہلے ریلوے کی زمین لیز پر دی اور پھر اس پر غیر قانونی طور پر پلازہ تعمیر کرا دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے اراضی پر پلازے کی تعمیر کے معاملے میں مزید کارروائی کے لیے محکمے کے چیف کمرشل منیجر کو تحقیقاتی افسر مقرر کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل افسران میں ڈویژن سپرنٹنڈنٹ پشاور فیاض خان، ڈویژن کمرشل آفیسر طاہر مسعود مروت بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن