• news

 گرانٹ منظور ہو چکی ، شاہکوٹ کے سرکلر روڈز کی تعمیرجلد شروع ہو گی: میاں عاطف

شاہکوٹ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے حلقہ پی پی132سے ایم پی اے میاں محمد عاطف نے کہا ہے کہ گرانٹ منظور ہو چکی ،بہت جلد شہر کے سرکلر روڈز کی تعمیر شروع کر دی جائے گی پہلے مرحلے میں گھنٹہ گھر چوک،عالم چوک،پرانا ڈاکخانہ چوک،بٹ چوک،جڑانوالہ اڈہ،نوری مسجد،امام بارگاہ والے روڈز بنائے جائیں گے اور روڈز کے دونوں اطراف پختہ نالے تعمیر کئے جائیں گے وہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے بتایا کہ ان سرکلر روڈز اور نالوں کی تعمیر پر 9کروڑ روپے لاگت آئے گی انشاء اللہ دوسرے مرحلے میں اپر سرکلر روڈز بھی بنائے جائیں گے شاہ کوٹ اور واربرٹن سمیت پورے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کی لسٹیں مرتب کر لی ہیں فنڈز کی فراہمی کے تناسب سے تمام ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن