• news

افغان شہریوں کیلئے ویزے کو آسان بنایا: سپیکر قومی اسمبلی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے نئی ویزا پالیسی اپنے دائرہ کار اور اجراء کے لحاظ سے آزاد ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا  کہ قیام کے دورانیے ویزے کی مدت اور پاکستان میں آنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے سمیت ویزے کے مختلف پہلوؤں کو آسان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان آنے والے افغان بھائیوں طلبہ تاجروں سرمایہ کاروں اور مریضوں کو سہولت حاصل ہو گی۔ سپیکر نے کہا کہ افغانستان میں پاکستانی مشنز اب ایک سال کیلئے کئی انٹریوں کا حامل وزٹ ویزا اور پانچ سال کیلئے بزنس ویزا جاری کر سکیں گے۔ جس کی مدت پاکستان میں قابل توسیع ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن