سوئی ناردرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پشاور میں اجلاس
لاہور (پ ر) سوئی ناردرن گیس پشاور ریجن میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا. گزشتہ تین دہائیوں کے دوران کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا صوبائی دارالحکومت میں ہونے والا یہ پہلا اجلاس تھا جس کی صدارت چیئرپرسن روحی رئیس خان نے کی. اجلاس میں بورڈ کے معزز ارکان، مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) سہیل گلزار اور کمپنی کی سینیئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔