• news

 دو سال میں عوام کا براحال، ملک ترقی کی گاڑی سے اتر چکا:ملک عمران رحمت

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے دور میں پی ٹی آئی نے دھرنے دیئے اور روزانہ احتجاج کرکے حکومت کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی اور اب اقتدار میں آکر کوئی ایک کام ایسا نہیں کرسکی جس سے عوام کو کوئی ریلیف یا ملک کو فائدہ پہنچا ہوالٹا ہر شعبہ تنزلی کا شکارہوا ہے اور ملک بحرانوں کی زد میں ہے، دو سالوں میں عوام کا براحال ہواور ملک ترقی کی گاڑی سے اتر چکا ہے، صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عمران رحمت ڈوگرنے کہا کہ ملک چلانا انکے بس کی بات نہیں ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن