غیر موثر حکومتی پالیسیوں کے باعث کوئی ادارہ فعال نہیں رہا: میاں خلیل
فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما وسابق یوسی وائس چیئرمین میاں خلیل احمد ارائیں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی ملکی اداروں کی ساکھ متاثر کررہی ہے غیر موثر حکومتی پالیسیوں کے باعث کوئی ادارہ فعال نہیں رہا اور نہ افسران کام کرنے کو تیار ہیں نیب کی متعصب اور بے جا کاروائیوں کے خوف سے ادارتی نظام جمود کا شکار ہے جس سے عوام شدید دشواریوں کا شکار ہیں اور اپنے جائز امور کیلئے اداروں کی خاک چھان رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں خلیل احمد ارائیںنے کہا کہ حکمران ملک سے غربت کی بجائے غریب مکائو پالیسی پر عمل پیرا ہیں پاکستان میں نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کا براحال کررکھا ہے۔