ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حیدر علی کا گورونانک ڈگری کالج خواتین کا دورہ، سکیورٹی، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا
ننکانہ صاحب(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حیدر علی ڈوگر کا کورونا ایس او پیز اور ڈینگی کے خاتمے کے سلسلہ میں گورنمنٹ گورونانک ڈگری کالج برائے خواتین ننکانہ کا اچانک دورہ، کالج میں سکیورٹی، صفائی ستھرائی سمیت کلاس رومز میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات کا جائزہ لیا اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حیدر علی ڈوگر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جارہا ہے ، ڈینگی ایک مہلک مرض ہے اس کے تدراک کے لیے تمام وسائل بروئے کاری لائے جارہے ہیںاور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔