شیخوپورہ؛گندگی کے ڈھیر ، ابلتے گٹر محلہ کھنڈ پوریاں کے مکینوں کا مقدر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف شیخوپورہ کے محلہ کھنڈ پوریاں ،ریلوے لائن روڈ میں اکثریت رکھنے کے باوجود اڑھائی سالوں کے دوران وہاں کے مکینوںکے دیرینہ مسائل حل کرنے میں ناکام رہی گندگی کے ڈھیر ، ابلتے گٹر محلہ کھنڈ پوریاں کے مکینوں کا مقدر بن کر رہ گئے ہیں سٹیزن پورٹل سمیت میونسپل کارپوریشن کے افسران کو تحریری شکایات کے باوجود بھی مسائل جوں کے توںہیں، مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر اور سی او میونسپل کارپوریشن اور عملہ کی مجرمانہ غفلت اور عدم تعاون پراحتجاجی راستہ اختیار کرنے کی دھمکی دیدی ہے علاقہ مکینوں چوہدری محمد رمضان وڑائچ، مرازا عظمت بیگ، محمد رشید،چوہدری ذوالفقار ورک، مرزا امجد بیگ، مخدوم حسین، بلال ورک، اسامہ شفیق، اکرام ورک، ماجد ورک، اکرام مغل، محمد بوٹا عثمان وڑائچ سمیت درجنوں مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا عرصہ سے محلہ کھنڈپوریاں ، ریلوے لائن روڈ پر گندگی کے ڈھیروں کیساتھ ساتھ ابلتے گٹروں کا پانی گھروں میں داخل ہونے کے علاوہ خالی پلاٹوں میں داخل ہونے سے جوہڑوں کی شکل اختیار کرگیا ہے ، صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود کے رہائش گاہ سے ملحقہ محلہ ہے محلہ کے مکینوں نے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو سپورٹ کیا۔رابطہ کرنے پر سی او میونسپل کارپوریشن احسن عنایت سندھو نے بتایا کہ نئی مشینری آگئی ہے مسائل کو جلد حل کرکے شکایات کا ازالہ کیا جائیگا ۔