• news

اپوزیشن کی خواہش پوری نہیں ہوگی، حکومت آئینی مدت پوری کریگی:متصف سندھو

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے رہنما چوہدری متصف علی سندھو نے کہا ہے اپوزیشن کی خواہش پوری ہوتی ہوئی نظرنہیں آرہی، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپ رہی ہے، اپوزیشن کی 2بڑی جماعتوں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے ہیں ،باشعور عوام اپوزیشن کا بیانیہ خوب سمجھتے ہیں،ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی دشمن ایجنڈے پرعمل کرنے کے مترادف ہے،وہ اپنے رابطہ دفتر میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے،اس موقعہ پر رانا عارف سلیم،ملک شاہد ندیم اور میاں قیصر ندیم بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن