• news

مودی خوش ہو رہا ہوگا پورا پاکستان ہی اس کا 'ایجنٹ' بن گیا: وزیراعظم آزادکشمیر

مظفر آباد (نیٹ نیوز) آزادکشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے خود پر بغاوت کا مقدمہ قائم ہونے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی خوش ہو رہا ہوگا  تقریباً پورا پاکستان ہی، چھوٹے ذہن کے متعصب لوگوں کی بدولت اس کا 'ایجنٹ' بن گیا ہے۔ ایک بیان میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چھوٹے دماغ رکھنے والے متعصب لوگوں کو اس بات کا کم ہی احساس ہوگا کہ ان کی نفرت سے بھری سیاست کے کیا نتائج نکلیں گے۔ راجا فاروق حیدرکا کہنا ہے کہ بطور ایک بھارت مخالف کشمیری اب انہیں اپنے مستقبل کی فکر لگ گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن