• news

وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ منائی گئی‘ پی ٹی آئی کے تحت تقریبات پی سی بی اور آئی سی سی کی بھی مبارکباد 

 لاہور/ شور کوٹ (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار)  وزیر اعظم  عمران خان68برس کے ہو گئے۔ ان کی سالگرہ گزشتہ روز  منائی گئی۔ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام  تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور وزیر اعظم عمران خان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ عمران خان پانچ اکتوبر 1952ء کو لاہور میں پیدا  ہوئے۔ وہ چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا۔ اٹھارہ سال کی عمر میں  قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈکپ میں فتح یاب ہوئی۔ کینسر کے مریضوں کے لیے لاہور میں شوکت خانم میموریل ہسپتال بنانا بھی ان کا کارنامہ ہے۔ لاہور میں درجنوں مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ رخ بٹ رانا عارف مشتاق چودھری تنویر خان رانا محمد تنویر عرفان عباسی ارمغان صادق بلال اسلم بھٹی نے سالگرہ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم وزیراعظم عمران خان  کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کرپٹ مافیا سے لوٹی ہوئی دولست کی پائی پائی وصول کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور نٹرنیشنل  کرنٹ کونسل نے انہیں کرکٹ کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اور سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ تحریک انصاف شورکوٹ کے زیراہتمام تحصیل جنرل سیکرٹری قمر نواز بھٹی  پر  تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کلیم اللہ طور ن، بابا حاجی طالب صاحب سابقہ کونسلر ،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا جاوید اختر ،تحصیل صدر سید علی طاہر سلطان،سینئر نائب صدر چوہدری نسیم جاوید گجر ،سٹی صدر سید ظہیر گیلانی ایڈووکیٹ ،تحصیل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں عثمان سرگانہ ایڈووکیٹ ،نائب صدر چوہدری زاہد سلیم و ڈپٹی سیکرٹری چوہدری فرید خالد اور کارکنا ن نے شرکت کی سالگرہ کے سلسلہ میں کیک بھی کاٹا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن