• news

عارف علوی کی نئے کویتی امیر شیخ نواف سے ملاقات‘ بھائی کے انتقال پر تعزیت 

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر مملکت عارف علوی  نے کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ صدر عارف علوی نے ان کے بھائی سابق امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے پاکستانی عوام کی جانب سے کویتی قیادت اور قوم سے اظہار ہمدردی کیا۔ صدر نے کہا کہ مرحوم امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح پاکستان کے مخلص دوست تھے۔

ای پیپر-دی نیشن