• news

صنعتی پیداوار میں 9.54 برآمدات میں 6 فیصد اضافہ، تجارتی خسارہ 7.48 فیصد کم: ادارہ شماریات

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کے مطابق کرونا کی صورتحال کے باوجود حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں ملکی معیشت دوبارہ ٹریک پر آ رہی ہے۔ گزشتہ برس کی نسبت اسی برس جولائی میں لارج سکیل مینو فیکچرنگ انڈسٹری کی پیداوار میں 5.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا حالانکہ یہ صنعتی شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جون 2020ء میں 2025ء فیصد صنعتی ترقی کے مقابلہ میں جولائی 2020ء میں صنعتی پیداوار میں 9.54 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بیرونی محاذ پر بھی ستمبر میں مثبت باتیں سامنے آئی ہیں جب ملکی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اکتوبر میں برآمدات میں مزید اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ (جولائی اگست) میں ملک کی مرچنٹائز تجارتی خسارہ بھی گزشتہ برس کی نسبت 7.98 فیصد کمی ہوئی ہے۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی رواں مالی سال کے دوران 39.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری جولائی اگست (2020-21ئ) میں 22 فیصد 6.7 لاکھ ڈالر رہی جبکہ (2019-20ء ) کی اسی مدت میں 16 کروڑ 20 لاکھ تھی۔ اس طرح رقم ٹیکس کولیکشن پہلے کوارٹر میں 358 ارب روپے جبکہ سیلز ٹیکس فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹمز ڈیوٹی بدستور 426 ارب روپے 56 ارب اور 164 ارب بالترتیب پر برقرار رہی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایف پی آر نے مالی سال کے پہلے کوارٹر میں سینٹ کولیکشن ایک ٹرپلن سے اوپر کی۔ دریں اثناء سٹیٹ بنک ذرائع کے مطابق تقریباً 1000 اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ انسٹی ایئر کے تحت مقامی بنکوں میں اپنے اکاؤنٹ کھول رہے ہیں۔ جس کے نھتیجہ میں ملکی معیشت میں ڈالر کی آمد میں اضافہ ہو گا اوورسیز پاکستانی مقامی بنکوں میں اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ اور کنسٹرکشن سیکٹر میں باہر لگانا چاہتے ہیں۔ گزشتہ 3 ماہ میں اورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے محصولات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ محصولات 7.3 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اس طرح سے 37.2  فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن