بڑے پیمانے پر تبادلے: 19 اعلیٰ پولیس افسر پنجاب بدر، مدثر ریاض ڈی سی لاہور، عبدالغفار قیصرانی ایس ایس پی انویسٹی گیشن مقرر
لاہور (سپیشل رپورٹر/ نامہ نگار) پنجاب حکومت نے 17 افسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کو تبدیل کر کے ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ یہاں پر تعینات مدثر ریاض ملک کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ مدثر ریاض ملک گریڈ 19کے افسر ہیں۔ وہ بطور ڈپٹی کمشنر ملتان، جھنگ اور ڈیرہ غازی بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ جبکہ اینڈ جی ڈی میں تقرری کے منتظر افسران میں سے محمد عثمان کو پروگرام ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن سیکٹرز ریفارم پروگرام تعینات کیا ہے اور ایڈیشنل سکول قیصر رشید سے پروگرام ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج واپس لے لیاگیا ہے۔ سعیدہ ملیکہ کو کنسلٹنٹ صوبائی محتسب پنجاب ، مس ریحانہ فرحت کو ڈائریکٹر سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی، بابر اللہ خان کو جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹی پنجاب، ارشد محمد ارشد کو ڈائریکٹر پی ای آر آئی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر شاہد محمود عادل چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی سے ڈائریکٹر پی ای آر آئی کے عہدے کا چارج واپس لے لیا گیا ہے، غلام صغیر شاہد کو سیکرٹری ایگری کلچر کمشن محکمہ زراعت تعینات کیا گیا ہے، مسز زینیا ہمایوں سانک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ایجنسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ راولپنڈی اور طارق محمود کو ریجنل منیجر ڈائریکٹر پی اینڈ یو پنجاب ایگری کلچر امپرومنٹ پراجیکٹ تعینات کیا ہے۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب اقبال حسین کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشل ہیلتھ کیئر، سبطین حسین کاظمی کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی، سید اقبال حیدر کو ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نیلم افضال کو تبدیل کر کے ان کی خدمات واپس ایف بی آر کے سپرد کردی گئیں۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب انعام غنی نے گریڈ18اور 19 کے 24 پولیس افسروں کی تقرری وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی آپریشنز ساؤتھ پنجاب عبدالغفار قیصرانی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات، اے آئی جی آپریشنز سی پی او پنجاب لاہور اور عمران کشورکو ڈی پی او قصور، ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے، ایس پی ہیڈ کوارٹر پی سی فاروق آباد صاحبزادہ بلال عمرکو ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب، چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹر ملتان، ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن محمد ظفر بزدار چیف ٹریفک آفیسر ملتان، ایس پی ہیڈکوارٹر ملتان زنیرہ اظہر کو ایس پی سکیورٹی راولپنڈی، محمد سلیم خان نیازی ایس پی انویسٹیگیشن بہاولپور سے بٹالین کمانڈر تھری پی سی ملتان، ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن لاہور نوید ارشاد ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ، ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی ریجن خرم شہزاد حیدر کو ایس ایس پی انٹیلیجنس سپیشل برانچ پنجاب ،تقرری کے منتظر محمد عمران کو ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ، ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ محمد اکمل کو ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب ،ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس محمد اشرف کو ایس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب،ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان فراز احمد کو ایڈیشنل ایس پی آپریشن سٹی ڈویژن ،ایڈیشنل ایس پی آپریشن سٹی لاہور تصور اقبال کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن گوجرانولہ، ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ حفیظ الرحمن بگٹی کو ایڈیشنل ایس پی آپریشن صدر لاہور، ایس پی آپریشن صدر لاہور سید غضنفر علی شاہ کو اے آئی جی پنجاب ،ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ عمران رضا کو ایس پی انویسٹی گیشن گجرات ،غلام مصطفی گیلانی کو ایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد، ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب محمد بلال قیوم کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈویژن لاہور،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن سیداسد مظفرکو اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینیلسز، ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ فہد احمد کو بٹالین کمانڈر فائیو پی سی لاہور، ایس پی انویسٹی گیشن پنجاب لاہور عبدالوہاب کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے گریڈ 21 کے 3 ایڈیشنل آئی جیز کو پنجاب سے سرنڈر کرنے کے بعد پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 20 ڈی آئی جی اور گریڈ 19 کے ایس ایس پی عہدہ کے مزید 9 پولیس افسران کو پنجاب سے سرنڈر کر دیا۔ ان میں سے متعدد پولیس افسر مسلم لیگ ن کے پنجاب میں 10 سالہ دور حکومت میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں صوبہ بدر ہونے والوں میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی عہدے کے افسران میں ڈی آئی جی گریڈ 20 کے افسران میں ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی ایلیٹ پولیس فورس ڈاکٹر اختر عباس، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ اکبر ناصر خان ڈی آئی جی ویلفئیر شوکت عباس، سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ رائے بابر سعید، ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول ہمایون بشیر تارڑ، ڈی آئی جی و ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری انکسار خان افغانی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس افسران کو پنجاب بدر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے قبل ازیں پنجاب سے ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین، بی اے ناصر اور ذوالفقار حمید کو سرنڈر کیا جا چکا ہے۔