• news

ایس او پیز پر عملدرآمد سو فیصد یقینی بنایا جارہا ہے:علی حیدر ڈوگر

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزننکانہ علی حیدر ڈوگر نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمداور ڈینگی کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے متعدد کالجز کے دورے کئے، چوہدری الطاف گھمن بھی ہمراہ تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز علی حیدر ڈوگر نے کالجز میں سیکورٹی، صفائی ستھرائی سمیت کلاسوں میں کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات کا جائزہ لیا، اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز علی حیدر ڈوگر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جارہا ہے ، ڈینگی ایک مہلک مرض ہے، اس کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیںاور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گھر، محلے، سکول ،کالج، دفتر اور کام کی جگہ پر صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے چاہئے، پودوں کے گملوں اور کھلی جگہوں پر پانی نہ کھڑا ہونے دیں اور پرانے ٹائر تلف کردیں۔

ای پیپر-دی نیشن