فیروز وٹواں میں سیوریج سسٹم ناکارہ ‘ شہریوں کا شدید احتجاج
بھکھی (نامہ نگار ) ٹائون کمیٹی فیروز وٹواں کا قیام شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا سیوریج سسٹم ناکارہ جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر عملے کی غفلت صفائی اور سیوریج کا سسٹم ناکارہ جبکہ ٹائون کمیٹی کے افسران بند کمروں میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ بنانے میں مصروف شہریوں کا شدید احتجاج بتایا گیا ہے کہ فیروز وٹواں میں ٹائون کمیٹی تو وجود میں آگئی مگر شہر کے مسائل جوں کے توں ہی ہیں نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں اور بازاروں میں داخل ہو کر پیدل چلنے والوں کیلئے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے شہریوں نے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ڈی سی شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹائون کمیٹی فیروز وٹواں کے عملہ کو صفائی ستھرائی اور دیگر عوامی مسائل کے حل کا پابند بنایا جائے ۔