ہیمبرگ میں عبادت گاہ کے سامنے یہودی طالبعلم پر حملہ
برلن (این این آئی)جرمنی کے بندرگاہی شہر ہیمبرگ میں قائم یہودیوں کی ایک عبادت گاہ کے سامنے اتوار کو ایک یہودی طالب علم حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملہ آور جس کی عمر 29 برس بتائی گئی ہے، فوجی وردی میں ملبوس تھا اور اس نے یہودی طالب علم پر ایک بیلچے سے حملہ کیا۔ حملہ آور قازقستانی نژاد جرمن ہے۔