ڈی جی خان اور وہاڑی کے 2بچوں میںپولیو کی تصدیق
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پنجاب میں بھی پولیو کیسز کی تعداد بڑھنے لگی بڑے پیمانے پر پولیو مہم چلانے کے باوجود بھی کیسز میں اضافہ ہونے لگا ۔ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی میں دو بچوں میں پولیو کی تصدیق ہو گئی ،نئے کیسز آنے کے بعد پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہو گئی ہے ۔انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پنجاب سے 2 نئے پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ بچوں کا تعلق ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی سے ہے، انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان سے متاثرہ بچے کی عمر 22 ماہ ہے، اوراس کی دائیں ٹانگ پولیو سے متاثر ہوئی ہے، جب کہ وہاڑی میں متاثرہ بچے کی عمر8ماہ ہے۔