فرائض میں کوتاہی: سعودی سپریم کورٹ نے7 ججوں کو کام سے روک دیا
ریاض(آن لائن) سعودی وزیر انصاف نے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دیگر خلاف ورزیوں پر سات ججوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری دے دی۔ سعودی سپریم کورٹ کے سربراہ کے طور پر وزیر انصاف نے اپنے اختیارات استعمال کرتے کارروائی کی ۔