• news

ایران اور ترکی نے عرب دنیا کی سلامتی خطرے میں ڈال دی، عرب لیگ کا الزام 

قاہرہ (آن لائن) عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے  ترکی اور ایران کی مداخلت سے عرب دنیا کی قومی سلامتی خطرے سے دوچار ہو چکی ہے۔ ایک انٹرویو میں احمد ابو الغیط نے کہا  ترکی اور ایران کی طرف سے عرب خطہ جن مشکلات اور چیلنجز سے گذر رہا ہے۔ ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ایران اور ترکی کسی ایک عرب ملک کے لیے خطرہ نہیں بلکہ ان کی مداخلت پوری عرب دنیا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن