منسک:بیلاروس میں حزب اختلاف کا احتجاج جاری،پولیس اور مظاہرین کی جھڑپیں
منسک (این این آئی )بیلاروس کے ہزاروں افراد نے دارالحکومت منسک میں صدر الیکسانڈر لوکاشینکو کے خلاف ایک بار پھر مظاہرہ کیاہے۔ پولیس نے تیز دھار پانی سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ مظاہرین ان حراستی مراکز کی طرف بڑھ رہے تھے جہاں انہیں سیاسی قیدیوں کے مقید ہونے کا شبہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موجودہ صدر لوکاشینکو کا، جو گزشتہ 26 سال سے اقتدار سنبھالے ہوئے ہیں، دعوی ہے کہ حالیہ صدارتی انتخابات میں انہیں 80 فیصد رائے دہندگان کی حمایت حاصل ہوئی۔ یورپی یونین انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتی۔