• news

قاہرہ:جامعہ الازہر کی اسلام کے حوالے سے فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت:سکالرز

قاہرہ(این این آئی)مصر کے ممتاز اسلامی ادارے جامعہ الازھر کے اسکالرز نے اسلام پسند علیحدگی کے حوالے سے فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کے بیان کو نسل پرستانہ اور نفرت انگیزتقریر قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمینوئل میکرون نے فرانس کی سیکولر کے بنیاد پرست اسلام کے خلاف دفاع کے منصوبوں کی نقاب کشائی کی جبکہ اس دوران انہوں نے اسلام مخالف بیان بھی دیا۔اس پر جامعہ الازھر کی اسلامک ریسرچ اکیڈمی نے اپنے بیان میں کہا کہ میکرون نے  متنازعہ بیان دیا۔اسلام کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کیے جن کا اس مذہب کے اصل جوہر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نسل پرستی کے اس طرح کے بیانات سے پوری دنیا میں 2 ارب مسلمان کے جذبات مجروح ہوں گے اور تعمیری مکالمے کا راستہ روکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن