• news

کووڈ ویکسین کی دستیابی 2021 کی آخری سہ ماہی سے قبل ممکن نہیں، تحقیق

ٹورنٹو(این این آئی)طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایک موثر ویکسین کی عام افراد کے لیے دستیابی 2021 کی چوتھی سہ ماہی تک ممکن نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی جس میں ویکسین کی تیاری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین سے رائے لی گئی۔میک گل یونیورسٹی کی اس سروے نما تحقیق میں ویکسینولوجی کے شعبے کے 28 ماہرین سے رائے لی گئی۔ماہرین ویکسین کی دستیابی کے دورانئے پر متفق ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن