سندھ اور بلوچستان کے جزائر کی مالک وفاقی حکومت‘ صدارتی آرڈیننس جاری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سندھ اور بلوچستان کے جزائر کی مالک وفاقی حکومت ہوگی۔ اس حوالے سے صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔ صدارتی آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ بنڈال اور بڈو سمیت تمام جزائر کی مالک وفاقی حکومت ہو گی۔ پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرے گی۔ اتھارٹی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا قبضہ حاصل کرنے کی مجاز ہوگی۔ اتھارٹی کا ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ہوگا۔