• news

روڈ یوزرز کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے:امداد اللہ شاہد 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس امداد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ روڈ یوزرز کی جان ومال کی حفاظت نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے موٹروے پولیس کے افسران اور اہلکاران نے فرائض کی ادائیگی ، ایمانداری کے ذریعے اپنے محکمہ کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے جبکہ ہمیشہ روڈ یوزرز کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا بھی ہمارے افسران اوراہلکاروں کی تربیت اور ٹریننگ کا نتیجہ ہے ہمارے جوان اسی لگن کیساتھ ادارے کے مورال کی بلندی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے موٹروے پولیس نے ہمیشہ روڈ یوزرز کیلئے مہم سازی کے ذریعے ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور وآگاہی ،سکولوں کالجز میں سیمینارز اور نیشنل ہائی ویز پر لائٹ ٹریفک یوزرز کی ذہن سازی کیلئے ہمیشہ کردارادا کیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ایس پی ہیڈ کوارٹر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن