• news

نشے کے خاتمہ کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردارادا کرنا ہوگا:گلفام ریاض ورک 

نواںکوٹ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما ونارکوٹکس کنٹرول ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر چودھری گلفام ریاض ورک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے قائم کردہ ایڈوائرزی کمیٹی گراس روٹ لیول پر منشیات کے اڈوں کے خاتمہ ، نشہ آور ادویات کی فروخت ، اس گھنائونے کاروبار میں ملوث افراد اور انکی پشت پناہی کرنیوالوں کو بے نقاب کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کریگی نشہ لعنت ہے اور اس لعنت کے خاتمہ کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن