مولانا میاں محمد مشرف حسین انتقال کر گئے
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) استاد العلماء امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سٹی شیخوپورہ مولانا میاں محمد مشرف حسین مختصر علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ کمپنی باغ شیخوپورہ میں بعد از نماز عشا ء اداکی گئی جس میں مرکزی انجمن تاجراں کے چیئر مین الحاج اسلم بلوچ، کنور عمران سعید ، الحاج شیخ عبد الحفیظ ،ماجد منظور کاہلوں ،چوہدری سعید ورک ، ابوبکر مشتاق ورک ،وحید بنگش ،سلطان حمید راہی ،سلیم سلطان ،فیصل مان ، مولانا عبد الدئود ، مولانا وحید ، مولانا عمر فاروق ، قاری محمد عمران ، قاری محمد رمضان ، مولانا مقبول الرحمن ، مولانا طاہر عالم سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی مولانا میاں محمد مشرف حسین جامعہ فریدیہ شیخوپورہ اور جامعہ حمیدیہ شیخوپورہ کے مہتمم تھے اور جامعہ مسجد صالحہ ہاشم ٹائون ،مسجد عثمان فلنگ اسٹیشن ، مسجد اقصیٰ گورنمنٹ ہائی سکول سول لائن ،مسجد عثمان بستی بلوچاں کے سرپرست اعلیٰ بھی تھے ۔