ٹریفک حادثات میں2 افراد جاں بحق ‘ خواتین سمیت 8 افراد زخمی
شیخوپورہ+ قصور+ ننکانہ صاحب(نمائندگان نوائے وقت+ نامہ نگار)ٹریفک حادثات میں2 افراد جاں بحق ہو گئے اور 2 خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔تیزرفتار بس نے موٹرسائیکل سوار دوافراد کو کچل ڈالا حادثہ کے نتیجہ میں لفٹ لینے والا نواز موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ سرفراز کو تشویشناک حالت میں فیروز وٹواں کے مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں ہوگیا۔ ٹبہ بشمولہ روڈے کا رہائشی علی رضا موضع ٹبہ میں روڈ کراس کرتے ہوئے کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں علی رضا موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ سانگلہ ہل شاہکوٹ روڈ پر موٹر سائیکلوں کے تصادم میں حسنین ‘ننکانہ بچیانہ روڈ پر موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے کلثوم ‘ کار کھڑی موٹر سائیکل سے ٹکرانے سے اکرم اورسلیم احمد ‘ دو موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں شعیب ،رفیق، وقار اوررانی بی بی گر کر شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔