• news

حکومت کی بے حسی نے اساتذہ  کو احتجاج پر مجبور کر دیا :مجاہد علی 

مانانوالہ( نامہ نگار) ضلع ننکانہ کے ایجوکیٹرز کو ملازمتوں سے فارغ کرنے پر حکومتی اقدام کیخلاف لاہور میں احتجاجی تحریک میں شمولیت کیلئے روانگی سے قبل مانانوالہ پریس کلب رجسٹرڈ کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ننکانہ یونین آف ٹیچرز کے گروپ لیڈر مجاہد علی نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسی اور بے حسی نے اساتذہ کمیونٹی کو ملک بھر میں احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔کرونا کے باعث حکومت کی طرف سے سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر سے ایجوکیٹرز اپنی مدت ملازمت کے دوران کیے گئے معاہدہ کے تحت بی ایڈ مکمل نہ کر سکے،جس کا بہانہ بنا کر حقائق کو پس پشت ڈالتے ہوئے حکومت نے پنجاب بھر سے ایجوکیٹرز کو برخاست کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن