خانقاہ ڈوگراں:پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے تقریب‘ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر)تحریک منہا ج القران کے مرکزی دفتر میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عوامی تحریک نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک منہاج القران کے جنرل سیکرٹری رانا محمد شفیق نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک الیکشن میں کامیاب ہو کر غریب اور مزدور طبقے کی آواز بنے گی۔ہم روایتی اورمورثی سیاست کی بجائے مزدور افراد کو آگے لے کر آئیں گے۔