• news

مفاد پرست سیاستدانوں سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں:ناصر محمود واہگہ 

جوئیانوالہ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کی حکومت ملکی استحکام وترقی کیلئے ہر سطح پر مربوط اقدامات اٹھا رہی ہے اقتدار کے حریص اپوزیشن جماعتوں کے کرپٹ رہنما اپنے حکومت مخالف عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے موجودہ ملکی صورتحال میں اپوزیشن منفی کردار ادا کر کے عوام کی نظروں میں مزید گر رہی ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا کہ مفاد پرست سیاستدانوں سے حکومت کو ہرگز کوئی خطرہ نہیں، موثر پالیسیوں کے ثمرات عوام تک منتقل ہورہے ہیں حکومت کو ملنے والی کامیابیوں سے اپوزیشن کی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا ہے حکومت مخالف سازشیں کرنیوالے نا کام ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پانچ سال تک صبر کریں انہیں پھر سے پی ٹی آئی کے مقابلے میں میدان انتخابات میں اترنے کا موقع ضرور ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن