افسرٹرانسفر،پوسٹنگ میں سیاسی دبائو اور مداخلت کا استعمال کرنے لگے
اسلام آباد (عترت جعفری)ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ ایک خط ظاہر کرتا ہے کی موجودہ حکومت کے دور میں بھی افسران اپنی ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں سیاسی دبائو اور مداخلت کا استعمال کر رہے ہیں ،ادارے کو اس پر خط جاری کرنا پڑ گیا ہے جن میں افسروں کو خبردار کیا ہے کہ ایسے رویئے کو ترک کر دیں، ایسے افسروں کو مذید انتباہ کیا گیا ہے کہ ان کو مارک کر لیا گیا ہے اور کے زاتی ڈوزئرمیں میں آبزرویشن شامل کر دی گئی ہیں ،ایف بی آئی کے ممبر ایڈ من نے تمام چیف کمشنر،چیف کلیکٹرز،اور ڈی جیز کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے اس بات کو سخت تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہیکہ بعض افسر رولز کی خلاف کرتے ہوئے اپنی ترانسفر اور پوسٹنگ میں سیاسی اور بیرونی دبائو اور مداخلت کروا رہیں ،یہ مس کندکٹ ہے ،ایسے افسرون کی زاتی فائل میں یہ امر طاہر کر دیا گیا ہے جو ان کے کریئر ،ترقی پر اثر ڈالے گا،ہر افسر کو اس ایشو کی سنجیدگی کو سمجھنا چاہئے ،دریں اثنا ذارئع نے بتاے ہے سیاسی مداخلت کرانے والے افسروں کے خلاف جلد کارروائی بھی شروع ہو گی ۔