• news

ہائیکورٹ کا سی سی پی او کو 8 ماہ سے لاپتہ شہری کو بازیاب کرانے کا حکم 

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بازیابی کی دائر درخواست پر سی سی پی او لاہور کو شہری ہرصورت بازیاب کروا کر عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ایوب نامی شہری کے بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ پیش ہوئے، فاضل جج  نے 8ماہ سے لاپتہ شہری کی بازیاب نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ سی سی پی او صاحب اس بندے کو ہر صورت بازیاب کروائیں، آپ سوچیں لاپتہ شہری کے والدین کس  کرب سے گزر رہے ہیں۔ سی سی پی او نے عدالت کو آگاہ کیا کہ  ایوب نامی لڑکے کے خلاف لڑکی اغوا کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم ایوب  گرفتاری سے بچنےکے لیے روپوش ہوگیا۔ اطلاع ہے لڑکی  ان کے پاس ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ لاپتہ شحض جہاں بھی ہے 28اکتوبر تک بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن