خود کش حملہ، افغان صوبائی گورنر بال بچ گئے ، 4محافظوں سمیت 8ہلاک ، 38زخمی
مہترلام (شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان کے گورنراپنے قافلے پر ہونے خودکش حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ انکے 4محافظوں سمیت 8افراد ہلاک اور 38دیگر زخمی ہوگئے۔ قومی مصالحت کی اعلی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ پیر کو مقامی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ مشرقی صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام شہر میں کار بم دھماکے کے بعد 4 عام شہری اور 4 سکیورٹی گارڈ ہلاک اور 38 افراد زخمی ہوگئے۔ حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بارود سے بھری کار کے ذریعے اس وقت حملہ کیا گیا جب صوبائی گورنر رحمت اللہ یارمل کا قافلہ شہر کے سلطان غازی بابا علاقے سے گزر رہا تھا۔ اس کے نتیجے میں 4 محافظ اور4 پیدل چلنے والے افراد ہلاک اور 2محافظوں سمیت 38 افراد زخمی ہوگئے۔ گورنر بکتر بند گاڑی میں بیٹھے ہونے کے باعث اس حملے میں بچ گئے۔