• news

برطانوی وزیر اعظم کے والد نے جھگڑے پربیگم کی ناک توڑ دی تھی

لندن (آن لائن) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی زندگی کے بارے میں برطانوی صحافی ٹام بوور کی کتاب The Gambler رواں ماہ 15 اکتوبر کو منظر عام پر آ رہی ہے۔ کتاب میں ایک واقعے کا انکشاف کیا گیا ہے جس کے مطابق ایک بار شدید نوعیت کے گھریلو جھگڑے کے دوران بورس جانسن کے والد اسٹینلے جانسن نے اپنی اہلیہ شارلوٹ پر تشدد کرتے ہوئے ان کی ناک توڑ ڈالی تھی۔ کتاب میں77 سالہ شارلوٹ کا یہ بیان نقل کیا گیا ہے "میرے شوہر نے میری ناک توڑ دی تھی اور مجھے یہ بات سوچنے پر مجبور کر دیا میں اسی برتاؤ کی مستحق ہوں"۔ 

ای پیپر-دی نیشن