• news

طب کا نوبل انعام 2امریکی اور ایک برطانوی سائنسدان کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان

لندن (نوائے وقت رپورٹ) رواں سال کا نوبل انعام برائے طب 3 سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوبل انعام جیتنے والوں میں دو امریکی ہاروی جے آلٹر‘ چارلس ایم رائس اور ایک برطانوی سائنسدان مائیکل ہیوگٹن شامل ہیں۔ تینوںسائنسدانوں کو ہیپاٹائٹس کے وائرس کی دریافت پر یہ انعام دیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت کا اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 7کروڑ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہوتے ہیں جن میں سے 4لاکھ ہلاک ہو جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ نوبل انعام جیتنے والوں کو طلائی تمغہ اور 11لاکھ 18ہزار ڈالر انعامی رقم بھی ملتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن