حکمران زبانی جمع خرچ کے سہارے عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں :صفدر ریاض
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنمائوں چوہدری صفدر ریاض ورک ، چوہدر ی شاہد محمود ورک اور چوہدری شعیب بابر ورک نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کوحقیقی معنوں میں ملک و قوم کی فکر ہے جو ترقی کا سفر میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور وزارت عظمیٰ میںکیا اسے سبوتاژ کرکے موجودہ نا اہل حکمرانوں نے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے، بات بات پر جھوٹ بول کر قوم کو مطمئن کیا نہیں جاسکتا، حکمرانوں کی عملی کارکردگی صفر ہے زبانی جمع خرچ کے سہارے عوام کو طفل تسلیاں دی جارہی ہیں۔