• news

ن لیگ ملک لوٹنے والوں کی جماعت ہے :چوہدری مشتاق احمد 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک پاکستان کے کارکن اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں موجود قیادت کے بڑے پاکستان مخالف اور پاکستان توڑنے والے شامل ہے آج سرحدی گاندھی اور بلوچی گاندھی کی اولاد کو نوا ز شریف نے ایک ملک دشمن پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ن لیگ مسلم لیگ نہیں ہے مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور ن لیگ ملک لوٹنے والوں کی جماعت ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری مشتاق ورک نے کہا کہ پاکستان چھوٹا ملک ضرور ہے مگر ہمارے دشمن بڑے ہے پاک فوج کادنیا کی 5بڑی بہادر فوجوں میں شمار ہو تا ہے جس کو ایک سازش کے تحت بد نام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں پہلا جلسہ رکھنے کا مقصد بلوچستان میں دہشت گردوں کو تقویت دینا تھا بھارت نواز اپوزیشن رہنمائوں کو غدار نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے ؟۔

ای پیپر-دی نیشن