ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو بار بار ناکامی کاسامنا کرنا پڑ ا: ملک اعجاز
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران ٹائل ایسوسی ایشن کے صدر ملک اعجاز احمد نے کہا ہے کہ ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو بار بار ناکامی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے پوری دنیا پر عیاں ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حکومت کی سیاسی انتقامی کاروائی کا نتیجہ ہیں حکمران اپنی نا اہلی چھپانے کی خاطر سابق حکومتوں کے بعد اب حالات کو کوس رہے ہیں آج بھی ملکی سیاست کومحور میاں محمد نواز شریف ہیں جن کو مائنس کرنے کے لئے کئی پاپڑ بیلے گئے تھے (ن) لیگ کے تمام مرکزی رہنما سیاسی میدان میں مخالفین سے مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔