شیخوپورہ: چہلم حضرت امام حسین ؓ کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس
شیخوپورہ ( نمائندہ خصوصی) چہلم حضرت امام حسین ؓ کے حوالے سے ڈی سی کمیٹی روم ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر جوئیہ ہوا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر جوئیہ نے محرم الحرام میں اداروں کی کارکردگی اور شیعہ کمیونٹی کے مثالی تعاون کی تعریف کی اور کہا کہ ماضی کی طرح چہلم حضرت امام حسین ؓ کے جلوس میں بھی بھائی چارے کی فضاء قائم رہنی چاہیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اظہر اقبال، اے سی سٹی محسن اقبال، اے سی کوارڈینیشن شبیر حسین بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ میاں طارق محمود کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔