• news

عمان نے آٹھ سال بعد جنگ  زدہ  شام میں سفیر مقرر کردیا

دمشق /مسقط(این این آئی)عمان نے آٹھ سال بعد جنگ زدہ ملک شام میں اپنا سفیر مقرر کردیا جسے دونوں ممالک کے مابین گہرے تعلقات کے تناظر میں انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے عمان پہلی خلیجی ریاست بن گیا ہے جس نے شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد اپنا سفیر مقرر کیا۔واضح رہے کہ عمان سمیت دیگر خلیجی ممالک نے احتجاجا 2012 میں اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن