پسرور: گھریلو ناچاقی پر دیور نے بھابھی کو آگ لگا دی،خاتون جھلس کر جاں بحق
پسرور (نامہ نگار) تھانہ بڈیانہ کے گاؤں پنوانہ میںگھریلو ناچاقی پر دیور محمد انور نے تیل چھڑک کر اپنی بھابھی فاخرہ کو آگ لگا دی جس سے خاتون بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔ ارشد سکنہ سوہل کی 2 بیٹیوں فاخرہ کی شادی محمد افضل اور عشرت کی شادی محمد اشرف ساکنان موضع پنوانہ سے ہوئی تھیں تاہم کچھ عرصہ سے گھر میں ناچاقی کیوجہ سے جھگڑا رہتا تھا ۔