نے سی این جی سٹیشن لگانے، گھریلو صارفین سے پچھلے برس کے واجبات وصولی کی اجازت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں 10 سال بعد آ رایل این جی کی بنیاد پر نئے سی این جی سٹیشنز لگانے کی اجازت دے دی گئی۔ اوگرا نئے لائسنس جاری کرے گا۔ تاہم نئے سی این جی سٹیشن کو مقامی گیس فراہم نہیں کی جائے گی اور لائسنس ہولڈر اسے مقامی گیس کی فراہمی کو کلیم کر سکے گا۔ ای سی سی نے سوئی ناردرن کوگھریلو صارفین سے گزشتہ موسم سرما کے آر ایل این جی واجبات کی وصولی کی اجازت دے دی۔ روس سے مزید گندم خریداری کیلئے 3 رکنی بین الوزاتی سیکرٹری کمیٹی قائم کردی گئی۔ جو روس کی حکومت کے ساتھ اضافی گندم کی خریداری کے لئے قیمت کے متعلق بات چیت کرے گی ، جبکہ پہلے سے خریدی گندم جس کی مقدار3لاکھ 30ہزار میٹر ک ٹن ہے۔ پنجاب، خیبر پی کے اور پاسکو کو ایک لاکھ 10 ہزار ٹن کے حساب سے تقسیم کر دی جائے گی۔ ای سی سی اجلا س میں مینگریو اور میتھری گیس فیلڈ کی گیس سوئی سدرن کو دینے او ر ٹی سی پی کی طرف سے درآمد شدہ 3 لاکھ 30 ٹن گندم صوبوں میں تقسیم کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔